لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے راولپنڈی میں الزہراء میڈیکل کمپلیکس کاسنگ بنیادرکھا۔ اس موقع پرطبی رفاعی تنظیم میڈکس انٹرنیشنل اورعزیرامدادمیموریل ٹرسٹ کے عہدیداران سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں میڈیکل پروفیشنلزکودیکھ کرانتہائی خوشی ہورہی ہے۔پاکستانی ڈاکٹرزاپنی خدمات کے ذریعے پوری دنیامیں ملک کانام روشن کررہے ہیں۔ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اورہنگامی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
ڈاکٹریاسمین نے کہاکہ الزہراء میڈیکل کمپلیکس ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اہم کرداراداکرے گا۔نجی شعبہ کوصحت عامہ بہتر کرنے میں حکومت کیلئے معاون ثابت ہوناچاہئے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات پیداکی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ