اسلام آباد: نگران وزیر اعطم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ عالمی بینک میں تقرری کے باعث کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کو ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جو یکم نومبر کو اپنے عہدے کے فرائض سنبھال لیں گے جس کے باعث وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔
خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی گرفتار
دوسری جانب بیوروکریسی میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کیلئے نئے پرنسپل سیکریٹری کی نشست کیلئے لابنگ کا آغاز ہوگیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیر اعظم کو 3 ناموں کی سمری جلد بھجوائے جانے کا امکان ہے جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مبینہ طور پر سیکریٹری خزانہ امداد اللہ، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز کے ناموں پر غور کر رہا ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نئے پرنسپل سیکریٹری کے نام کا اعلان کریں گے جبکہ ڈاکٹر توقیر حسین شاہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 سے گزشتہ برس 25دسمبر کے روز ریٹائر ہوئے تھے۔ بطور پرنسپل سیکریٹری ان کی تعیناتی 1سالہ کنٹریکٹ پر ہوئی تھی۔