حکومت کو نیا ڈاکٹر مل گیا، کلیم امام کی چھٹی، کامران فضل کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr. Kamran Fazal may be new IG of Sindh Police

کراچی: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانےکے معاملے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5ناموں  میں سے ایک نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کرلیاہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ارسال کئے گئے پانچ ناموں میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق احمدمہر، ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ، تحریک انصاف کاعدالت جانے کا اعلان

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے کامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے سندھ حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کےسربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ ایڈیشنل آئی جی کامران فضل اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ہیں۔

Related Posts