کراچی : سابق سفیر،ماہر قومی و بین الاقوامی امور اور سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ حالیہ بارش کے بعد انتہائی تشویشناک صورتحال دیکھنے میں آئی ،شہر میں ایک افراتفری کا سماں تھا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے بہت برے حالات بھی دیکھے ہیں لیکن اس سے پہلے بھی بارشیں اور کئی مشکلات آئیں لیکن اس بار جو تباہی ہوئی ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
اپنے ایک خصوصی پیغام میں ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ سیاستدانوں اور اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت سے کراچی کا پوش علاقہ ڈیفنس بھی تالاب کا منظر پیش کرتا رہا اور اب بھی کئی علاقوں میں جمع پانی سے تعفن اٹھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے پوش علاقوں میں بارش کے بعد جو صورتحال پیش آئی اس کو دیکھتے ہوئے شہر کے دیگر علاقوں اور پسماندہ بستیوں میں پیدا ہونیوالی صورتحال کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ سی پیک اور دیگر عالمی منصوبوں اور اپنی جغرافیائی اہمیت و افادیت کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے کراچی کی مالکی نہیں کی گئی سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کے دور میں کراچی کی ترقی کیلئے کئی منصوبے بنائے گئے لیکن اس بار بارش نے کراچی کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:کشمیر کامسئلہ صرف اظہار یکجہتی سے ہی حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر جمیل احمد خان