پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔ڈاکٹر جمیل احمد خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔ڈاکٹر جمیل احمد خان
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں بہتری خوش آئند ہے۔ڈاکٹر جمیل احمد خان

کراچی: پاکستان کے سابق سفیر اور سینئر تجزیہ کار برائے بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان مثبت حکمت عملی سے تمام  مسائل سے نکل کر کامیابی کی طرف گامزن ہے۔پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر ہونے سے پاکستانیوں کو اقوام عالم میں مزید عزت اور احترام ملے گا۔

پاسپورٹ ریٹنگ میں بہتری کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ پاسپورٹ کا رینک اوپر آنے سے پاکستانی دنیا میں سفر کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ پاکستان کو اپنے پاسپورٹ کو مزید بہتر کرنے کیلئے روایتی اور غیر روایتی سفارتکاری کے ذریعے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ پاسپورٹ کی ترقی سے معاشی خوشحالی کی راہیں کھلتی ہیں۔ایز آف ڈوئنگ بزنس کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس ملک میں امن وامان اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات، معاشی صورتحال اور دیگر عوامل کا احاطہ بھی پاسپورٹ کی درجہ بندی سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی ریٹنگ سے لوگوں کو ویزا کے حصول میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔پاسپورٹ مضبوط ہونے کی وجہ سے شہریوں اور تاجروں کو بیرون ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت میسر آتی ہے۔دشمن اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص خراب کرنے کو کوشش میں ہے۔ ایسے میں حکومت کو سفارتی سطح پر بہتر اقدامات کرکے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹراافغان مذاکرات کے امکانات اب بھی روشن ہیں، ڈاکٹر جمیل احمد خان

Related Posts