ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی درجنوں بوریاں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی درجنوں بوریاں برآمد
ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی درجنوں بوریاں برآمد

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران گندم کی درجنوں بوریاں برآمد کر لی گئیں جبکہ یہ آپریشن کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی اطلاع پر کیا گیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ساہیوال کے علاقے قادر آباد میں کی گئی جہاں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور ذخیرہ اندوزوں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ذخیرہ اندوزوں اور مصنوئی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف محکمۂ خوراک پنجاب کی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ گوجرانوالہ میں حکام نے گندم کی 3 ہزار 500 بوریاں برآمد کر لیں۔

 محکمۂ خوراک پنجاب نے رواں ماہ اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: محکمۂ خوراک نے  گندم کی3ہزار 500 بوریاں برآمدکرلیں

Related Posts