‘ہمیں تنہا مت چھوڑو، ہماری مدد کو آؤ’ فلسطینی خاتون کی افغان علماء سے درد بھری فریاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

“دنیا نے ہمیں قتل کیلئے میدان میں تنہا چھوڑ دیا ہے، پوری دنیا اسرائیل کے ساتھ مل کر ہمیں قتل کر رہی ہے، افغانستان والو ہماری مدد کو آؤ، ورنہ ہم تمہیں کبھی نہیں بخشیں گے۔”

مدد کی یہ درد بھری پکار غزہ میں محصور مظلوم فلسطینی خاتون کی ہے، جو افغانستان کے معروف عالم دین شیخ عبد الحمید الحماسی کے نام خاتون کے ایک واٹس ایپ صوتی پیغام میں سامنے آئی ہے، فلسطینی خاتون کی رقت انگیز گفتگو نے ہر سننے والے کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

بائیکاٹ کا اثر: میکڈونلڈز پاکستان وضاحت دینے پر مجبور، مگر کیا معاملہ اتنا سادہ ہے؟

 غزہ میں محصور فلسطینی خاتون اپنے پیغام میں افغانستان کے عوام کو مخاطب کرکے اہل غزہ پر بیتنے والی قیامت کا احوال سناتی ہے تو لاؤڈ اسپیکر پر خاتون کی آواز سننے والے تمام سامعین پر سکتہ طاری ہوجاتا ہے۔

فلسطینی خاتون اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتی ہے کہ ہمیں پوری دنیا نے تنہا چھوڑ دیا ہے، اس بھری دنیا میں کوئی بھی ہمارا ساتھ دینے والا نہیں ہے، خاتون کہتی ہے کہ ہم پوری دنیا کے یہ سارے وحشیانہ مظالم تنہا سہہ لیں گے مگر ظالم و جابر کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

پوری امت سے پوچھا جائے گا

اپنے پیغام میں خاتون پوری امت مسلمہ کو مخاطب کرکے کہتی ہے کہ قیامت کے دن تم سب سے ارض فلسطین کے دفاع، القدس کے تحفظ اور ہمارے خون کے متعلق سوال ہوگا۔ پوری امت سے پوچھا جائے گا۔

خاتون اپنے صوتی پیغام میں مزید کہتی ہے کہ پوری دنیا نے ہمارے ساتھ خیانت کی ہے، پوری دنیا ہمارا محاصرہ کرکے ہمیں مار رہی ہے، ہمیں سب نے ظالم کے ہاتھ بیچ دیا ہے۔ 

خاتون افغانستان کے عوام کو مدد کی دہائی دیتے ہوئے کہتی ہے کہ افغانستان والو اٹھو ہماری مدد کو آؤ، ہمیں ظالم یہودیوں کے ظلم و ستم سے بچاؤ، اقصیٰ اور غزہ کو بچاؤ۔

خدا را ہمیں تنہا مت چھوڑو 

خاتون افغان عوام کو مخاطب کرکے کہتی ہے کہ خدا کیلئے ہمیں تنہا مت چھوڑو، وہ کہتی ہے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سب اسرائیل کے ساتھ ہمارے خلاف ایک محاذ پر ہیں، تم اقصیٰ کیلئے ہمارا ساتھ دو، ہمیں تنہا مت چھوڑو۔

خاتون کے صوتی پیغام نے ہر سننے والے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ خاتون کی گفتگو کے جواب میں افغان علماء انہیں تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ صبر سے کام لیں، اللہ کی مدد قریب ہے۔

Related Posts