سابق صدر کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ، ٹرمپ نے امریکا کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ، ٹرمپ نے امریکا کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیدیا
سابق صدر کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ، ٹرمپ نے امریکا کو تیسری دنیا کا ملک قرار دیدیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ پڑ گیا جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سپر پاور ہونے کے دعویدار ملک کو تیسری دنیا کا ملک قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کی پام بیچ پر واقع گھرمار اے لاگو میں چھاپہ مارا اور گھر میں موجود سیف بھی توڑ دیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں دوبارہ صدرِ مملکت بننے کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان حکومت کا طالبان ارکان کو جدید تعلیم دینے کا منصوبہ

پیر کے روز مارے گئے چھاپے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکی قوم کیلئے تاریک وقت قرار دیا اور کہا کہ میں نے تمام متعلقہ حکومتی اداروں سے تعاون کیا ہے، اس لیے رہائش گاہ پر غیر اعلانیہ چھاپہ نامناسب اور غیر ضروری تھا۔

اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ میرے خلاف انصاف کے نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے تاکہ میں دوبارہ ایوانِ صدر (وائٹ ہاؤس) پر قبضہ نہ جما سکوں۔ ایسا صرف تیسری دنیا کے ممالک میں ہوتا ہے۔

اپنے روایتی انداز میں تیسری دنیا کے ممالک کو ٹوٹا پھوٹا قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بھی تیسری دنیا کے ٹوٹے پھوٹے ممالک میں سے ایک ہوگیا ہے۔ میرے ملک میں اس قسم کی بدعنوانی پہلے تو کبھی نہیں ہوئی تھی۔ 

Related Posts