ڈونلڈ بلوم پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Donald Blome

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے کیرئیر فارن سروس افسر ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں آئندہ امریکی سفیر کے طور پر تقرری کی توثیق کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سفیر ڈونلڈ بلوم کی تقرری کی تصدیق کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی بحران اور انسانی حقوق پر پیشرفت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مشرق وسطیٰ کے ماہر ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں امریکی سفیر ہیں جبکہ کابل، یروشلم، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم کی تقرری امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کے اسلام آباد میں تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ڈیوڈ ہیل سیاسی امور کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے واشنگٹن روانہ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر، اسد مجید خان نے ڈونلڈبلوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم پاک امریکا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:ازبکستان کے صدر مرزایوف دوروزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایک حالیہ نیوز بریفنگ میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان کو امریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنرقرار دیاتھا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد حکومت کے ساتھ ہمارا ایک اہم رشتہ ہے اور یہ ایک ایسا رشتہ ہے جسے ہم متعدد محاذوں پر اہمیت دیتے ہیں۔

Related Posts