اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 جون تک 8.86 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں۔
عید الاضحیٰ پر محکمہ ریلوے کا تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل قرض کی 30 کروڑ ڈالرکی قسط رواں ہفتے موصول ہوئی، رواں ہفتے موصول ہونے والی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔