ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 213 روپے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 2 روپے 49 پیسے کی کمی کے بعد 213 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں درآمدات کیلئے پہلی بار کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسا سستا ہونے کے بعد 213 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ جمعہ کو ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آئی ہے، 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، انڈیکس 43 ہزار 318 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related Posts