انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں بہتری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات اسٹاک ایکسچینج کے بعد امریکی کرنسی ڈالر پر بھی پڑنے لگے، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر11 روپے کم ہوکر 274 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے تک سستا ہو کر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Posts