کراچی: این آئی سی ایچ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی وجہ سے مریض رل گئے، او پی ڈی سروس بھی معطل ہوگئی۔
کراچی میں واقعے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ینگ ڈاکٹروں نے غیر قانونی تقرریوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیوں کہ او پی ڈی سروس احتجاج کے باعث معطل ہوچکی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے مطالبات منظور کرے اور غیر قانونی تقریاں ختم کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو بھرتی کرنے کی پالیسی تبدیل کرے۔
سراپا احتجاج ڈاکٹروں نے کہا کہ مریضوں کو دوائیں فراہم نہیں کی جاتیں، مریضوں کو ادویات خود خریدنے پڑتی ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز نے کہاکہ قومی ادارہ صحت اطفال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی قلت ہے اس کے باوجود سندھ حکومت اور این آئی سی ایچ انتظامیہ نے صورتحال کا نوٹس نہیں لیا۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے کراچی و حیدرآباد کے تاجروں کی سن لی، رات 10بجے تک کاروبار کی اجازت