چائنہ میں زیرتعلیم ڈاکٹرز اور انجینیئرز کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چائنہ میں زیرتعلیم ڈاکٹرز اور انجینیئرز کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ
چائنہ میں زیرتعلیم ڈاکٹرز اور انجینیئرز کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چائنہ میں زیر تعلیم ڈاکٹرز اور انجینیئرز نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے ہم دو سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں ہمارے تعلیمی سال ضائع ہو رہے ہیں۔

ملک بھر سے آئے ہوئے چائنہ میں زیر تعلیم ڈاکٹرز اور انجینئرز سراپا احتجاج ہیں۔ کرونا وائرس کی پہلی وبا کے دوران تقریبا 7000 طلباء و طالبات کورونا وبا کی شدت کی وجہ سے چائنہ سے پاکستان واپس آ گئے تھے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ ہم دو سال سے سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمارے تعلیمی سال ضائع ہو رہے ہیں ہیں۔ چین میں تاجروں، سیاحوں اور دیگر زندگی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آنے جانے کی اجازت ہے لیکن ہمیں ابھی تک چائنا نہیں جانے دیا جا رہا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سمسٹرز کی فیسیں لاکھ روپے ہیں ہم گذشتہ دو سال سے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں، لیکن ہمیں آن لائن کلاسز کا کوئی فائدہ نہیں۔ ایک ڈاکٹرز بغیر پریکٹیکل کے یا ایک انجینئر پریکٹیکل کے کیسے ڈاکٹر یا انجینئر بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب تنگ آ چکے ہیں جبکہ انڈیا امریکہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے طلباء چائنا جا چکے ہیں لیکن ہم پاکستانی طلباء ابھی بھی پاکستان میں بیٹھے ہوئے ہیں ہم پڑھ لکھ کر ڈاکٹرز انجینئرز بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ہمیں تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ بھیج دیا جائے گا لیکن ابھی تک ہمارے جانے کا انتظام نہیں کیا گیا ہم نے ویکسین بھی لگوا لی ہے۔ ہمارے وزیر خارجہ نے ابھی تک چائنہ کے ساتھ ہمارے معاملے کو حل کرنے کے لیے بات چیت نہیں کی ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم نے چائینیز اسٹوڈنٹس سے چائنہ میں رابطہ کیا تو انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چائنا میں ہمارے معاملے کو اٹھائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم اعظم عمران خان اس کا نوٹس لیں اور ہمیں فوراً بھجوائیں تاکہ ہم اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا دوسرا راؤنڈ مکمل

Related Posts