سندھ حقوق مارچ، تم کیا جانو شاہ محمود قریشی اور بھٹو کا رشتہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حقوق مارچ، تم کیا جانو شاہ محمود قریشی اور بھٹو کا رشتہ کیا ہے؟
سندھ حقوق مارچ، تم کیا جانو شاہ محمود قریشی اور بھٹو کا رشتہ کیا ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج شام لاڑکانہ میں بتاؤں گا میں کون ہوں،میرا بھٹو خاندان سے کیا تعلق ہے،تم کیا جانو شاہ محمود قریشی اور بھٹو کا رشتہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔بلاول کہتے ہیں کہ میں عمران خان سے حساب لینے جارہاہوں۔ہم بھاگیں گے نہیں حساب دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلاول سے یہ پوچھنے آیا ہو ں15سال میں آپ نے کیا کیا؟عمران خان سے ساڑھے3 سال کا حساب لے لیں۔آصف زرداری سے 15 سال کا حساب لیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں شہید بھٹو کی مقبولیت کے باوجود یہ ناکام کیوں ہو ئے۔ سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کر سکتے،کب تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہو گے؟

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کروانے کی سازش ناکام

ان کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام کو تحریک انصاف کا نظریہ پیش کریں گے۔عمران خان کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا منشور اور فلسفہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں آصف زرداری کی جماعت بن گئی ہے آج لاڑکانہ کے لوگوں کو ترازو میں تولنا ہوگا ،اصلی کیا ہیں اور نقلی کیا۔2023میں سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

Related Posts