بلدیہ کورنگی نے مساجد،چرچزاور مندورں کے اطراف صفائی کیلئے نئی حکمت عملی بنالی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC Korangi forms new strategy for cleaning around mosques, churches and temples

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز کی جانب سے ہفتے کے روز مندروں اور چرچوں کے اطراف اور گزرگاہوں پر صفائی وستھرائی انجام دیا گیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے کہاکہ جمعہ کو مساجد و امام بارگاہوں اور ہفتے کا دن مندروں اور چرچوں کے اطراف سمیت ہندو اور مسیحی بستیوں میں خصوصی صفائی وستھرائی کے انتظامات انجام دیئے جارہے ہیں۔

ضلع حدود دے کچرے کی بروقت منتقلی اور گلیوں محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو معمول کے مطابق انجام دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے جاری عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے محکمہ اہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا انتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے غفلت اور لاپراہی کے مرتکب ذمہ دران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:کورنگی میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی مہم تیزی سے جاری

اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی کے مکینوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی وستھرائی کے عمل کو علاقائی سطح پر بہتر بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا ،سرسبز اور روشن بنا یا جائیگا۔

Related Posts