ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے سڑکوں کی استرکاری اور نالہ صفائی کے کام جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC East continues drain cleaning work

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی ہدایت پر ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ نالوں کی صفائی بھی تیزی سے سر انجام دی جا رہی ہے ۔

اس سلسلے میں یوسی 26 میں گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں سڑکوں کی استرکاری کے کام سر انجام دئیے گئے جبکہ متوقع برسات سے قبل نالوں کی صفائی کے حوالے سے سیکٹر 8C پی ای سی ایچ ایس یوسی 7، صمد پارک لائینز ایریا اور سیکٹر F منظور کالونی یوسی 2 میں نالوں کی صفائی کے کام سر انجام دئیے گئے۔

چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مساویانہ بنیاد پر مکمل کر رہے ہیں ،کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی مدد سے عوام کو ریلیف فراہم کئے جائیں ۔

متوقع برسات کے پیش نظر نالہ صفائی کے کام جاری ہیں اور پوری کوشش ہے کہ جو نالہ صفائی ہماری ذمہ داری ہے اسے جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے۔

مزید پڑھیں :کورونا وائرس کی وجہ سے انسانی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے، ریحان ہاشمی

انہوں نے کہا کہ افسران کو واضح ہدایات دے چکا ہوں کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور متوقع برسات سے قبل نالوں کی صفائی کو مکمل کرلیا جائے اس سلسلے میں کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Related Posts