سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان طلاق، انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان طلاق، انتہائی قدم اٹھا لیا گیا
سجل علی اور احد رضامیر کے درمیان طلاق، انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی مہینوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئی نئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔

خیال رہے کہ علیحدگی کے باوجود بھی سجل علی اور احد رضا ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کررہے تھے تاہم، حال ہی میں دونوں ستاروں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اُن فالو کردیا ہے۔

Ahad And Sajal Unfollow Each Other On Instagram

اداکار احد رضامیر نے صرف سجل علی کو انسٹاگرام سے اَن فالو ہی نہیں کیا بلکہ اُن کے ہمراہ اپنی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا ، اب اُن کے اکاؤنٹ پر سجل علی کے ہمراہ صرف وہی ویڈیوز موجود ہیں جن کا تعلق اُن کے پروجیکٹ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے

تاہم، سجل علی نے ابھی تک احد رضامیر اور اُن کی والدہ کے ہمراہ کسی بھی تصویر کو اپنے انسٹاگرام سے ڈیلیٹ نہیں کیا ہے البتہ انہوں نے اداکار اور اُن کی پوری فیملی کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر پاکستان کے سینیئر اداکار وعلم نجوم کے ماہر راجا حیدر کی پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی پیش گوئی کری تھی۔

اس ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دبلی پتلی سی خوبصورت لڑکی جن کا شمار پاکستان کی  ٹاپ پانچ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جن کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے اور اُن کی طلاق 7 جون 2022 سے قبل باقاعدہ طورپر ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ طلاق نہیں ہوئی تو یہ شادی 2024ء میں بہت بڑی بدنامی اور کورٹ کچہریوں میں معاملات کے ساتھ ختم ہوگی۔

راجا حیدر کی اس ویڈیو کے بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بیشتر لوگوں نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ تاہم ان خبروں پر تاحال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts