محکمہ ریگولیشن بلدیہ شرقی، بجٹ منظوری کے بغیر جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھنے کے چالان جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ریگولیشن بلدیہ شرقی، بجٹ منظوری کے بغیر جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھنے کے چالان جاری
محکمہ ریگولیشن بلدیہ شرقی، بجٹ منظوری کے بغیر جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھنے کے چالان جاری

کراچی: محکمہ ریگولیشن بلدیہ شرقی نے سندھ حکومت سے ڈی ایم سی ایسٹ کا سالانہ بجٹ منظور ہوئے بغیر جنریٹر فٹ پاتھ پر رکھنے کے چالان جاری کردیے۔

50 ہزار کے چالان پر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جا رہا ہے۔محکمہ میونسپل ریگولیشن گلشن اقبال زون کے ڈائریکٹر کے دستخط سے جاری چالان مختلف کاروبار کرنے والوں کو جاری کردیے گئے۔

محکمے کے ملازمین ایک چپراسی اور عثمان ڈان نے از خود یہ دھندا شروع کر رکھا ہے،ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن اعجاز شیخ ہیں، جن کے دستخط سے 9جولائی 2020 کوجاری چالان پر جمع کرانے کی حتمی تاریخ 15 جولائی 2020 درج کی گئی ہے، جو میسرز سپارک سپر مارکیٹ شرف آباد برانچ کو جاری کیا گیا تھا۔

جس میں 50 ہزار روپے حتمی تاریخ تک جمع کرانے کی درج کی گئی تھی، اس چالان پر یوسی انسپکٹر اور انچارج سب انسپکٹر کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے موقف لینے کے لیے ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن اعجاز شیخ کو متعدد فون کیے گئے، تاہم انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔

میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو سے جب اس حوالے سے ایم ایم نیوز نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ بجٹ کی سندھ حکومت سے منظوری کے بغیر نہ ٹریڈ لائسنس کا چالان جاری ہوتا ہے نہ ہی جنریٹر باہر رکھنے پر میونسپل ریگو لیشن چالان جاری کر سکتا ہے۔

میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے کہا کہ اگر ایسا ہوا ہے تو متعلقہ افسران سے باز پرس کی جائے گی اور ان کئے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

Related Posts