جامعہ ہری پور ہراسمنٹ میں ملوث 1 استاد فارغ دوسرے کا کیس FIA کو بھیجنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ ہری پور ہراسمنٹ میں ملوث 1 استاد کوفارغ دوسرے کا کیس FIA کو بھیجنے کا فیصلہ
جامعہ ہری پور ہراسمنٹ میں ملوث 1 استاد کوفارغ دوسرے کا کیس FIA کو بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: ہری پور یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے 26ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، اجلاس میں ہراسمنٹ کے دونوں کیسز کی رپورٹس رکھی گئی تھیں جن پر اراکین سنڈیکیٹ نے منظوری دیکر ڈاکٹر مطیع اللہ جان کو فارغ اور ڈاکٹر امجد خان کو معطل کر کے ان کے کیس کی انکوائری FIA کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 8 مارچ 2022 کو ہری پور یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا 26واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر انوار الحسن گیلانی (ہلال امتیاز) نے کی، جبکہ شرکاء میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان، رجسٹرار ڈاکٹر شاہ مسعود خان، ڈین پروفیسر عابد فرید، ڈین پروفیسر عمارہ گل، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور، سجاد خان پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج (وومن) ہری پور ڈاکٹر نگہت شاہین، چانسلر/گورنر کے نمائندہ پروفیسر منظور حسین شاہ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے نمائندہ ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان، سیکرٹری خزانہ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری عدنان فرید، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری سید حبیب الحسن گیلانی، HEC کے نمائندہ پروفیسر محمودالحسن بٹ اور سنڈیکیٹ کے منتخب شدہ ممبران ڈاکٹر علی رضا گورمانی، اسسٹنٹ پروفیسر شجاعت قاضی، لیکچرر حامد عصمت، ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) محمد اقبال، ڈپٹی کنٹرولر اصغر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن فاروق اکبر، یونیورسٹی کے خزانچی محمد عمران، ایڈوائزر فنانس اکبر خان نے شرکت کی۔

اجلاس کی کارروائی رجسٹرار ڈاکٹر شاہ مسعود نے پیش کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی رو داد پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی، بعد ازاں روداد کو منظور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں دسویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سولہویں اکیڈمک کونسل کی سفارشات، ڈیپارٹمنٹ فنڈ پالیسی، گیسٹ ہاؤس پالیسی، این او سی پالیسی، فیکلٹی ڈیولپمنٹ پالیسی، بہترین ٹیچر اور بہترین محقق ایوارڈ پالیسی، ٹرانسپورٹ رولز، اسکالر شپ پالیسی، فنانشل رولز، اینڈوومنٹ فنڈ رولز، Contract employees Rules, Disability Resource Centre, Professional Development Centre اور کونسلنگ سنٹر کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ملازمین کی رخصت کے کیسز، TTS Faculty کا سالانہ انکریمنٹ، سیکشن 11 کے حوالہ سے گورنر کی ہدایات اور دیگر اہم امور کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے سب سے اہم پوائنٹ کے طور پر ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارشات و رپورٹس پیش کی گئیں۔جس میں تمام اراکین کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا کہ کیس اول کی انکوائری مکمل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ جان کو الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فی الفور فارغ کیا جائے۔

دوئم کیس میں پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر امجد خان کے الزام پر انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی، اس لئے دوسرے شہر میں موجود متاثرہ طالبہ کے پیش نظر اس الزام کے ثبوت FIA کو مہیا کر کے انکوائری کرائی جائے تب تک ڈاکٹر امجد خان کو عہدہ سے معطل کر دیا جائے ۔ جس کے بعد ڈاکٹر امجد خان کو عہدے سے ہٹانے اور ڈاکٹر مطیع اللہ جان کو فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن ایک دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں سال2021 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ آخر میں پروفیسر محمودالحسن بٹ نے وائس چانسلر پروفیسر انوار گیلانی کے تین سالہ دور کو ہری پور یونیورسٹی کے لیے ایک نعمت قرار دیا۔ جبکہ رجسٹرار شاہ مسعود خان کے تین سالہ دور کی چیدہ چیدہ خدمات کو ہاؤس کے سامنے پیش کیا جس میں یونیورسٹی کے خسارہ کے بجٹ کی سرپلس بجٹ میں تبدیلی، اعلیٰ میرٹ پر بین الاقوامی معیار کے اساتذہ اور انتظامیہ کی تقرری، مارکیٹ based شعبوں کے آغاز کو شرکاء نے سراہا۔

مزید پڑھیں: جامعہ ہری پور میں ہراسانی کے 2واقعات کی عبوری رپورٹ سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش

اسی طرح پرو وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان نے تمام یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر کی یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، اسی طرح تمام ٹیچنگ کیڈرز کی جانب سے ڈین پروفیسر عابد فرید نے اور انتظامی افسران کی جانب سے ڈائریکٹر ایڈمن نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو یونیورسٹی کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

Related Posts