دیشا پٹانی نے نیا بوائے فرینڈ بنالیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیشا پٹانی نے نیا بوائے فرینڈ بنالیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
دیشا پٹانی نے نیا بوائے فرینڈ بنالیا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیشا پٹانی کی اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیشانی پٹانی اپنے قریبی دوست Aleksandar Alex Ilic کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ڈیٹنگ کی ان افواہوں پربھارتی ماڈل نے اپنا رد عمل بھی دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں دیشا پٹانی کے قریبی دوست الیگزینڈرایلکس ایلک کی جانب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ۔ وہ 2015 کے دوران ایک گھرمیں بھی ساتھ رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ دونوں ایک ایجنسی کا بھی حصہ رہے۔

دیشا ان کے لیے فیملی کی طرح ہیں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں، خود کو فٹ رکھنے اور فٹنس میں ہم دونوں کی دلچسپی ہے۔ اسی وجہ نے ہم دونوں کو بہت جلد دوست بنادیا۔ پھرانہوں نے ایک ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ کھانا کھانا بھی شروع کردیا۔

بھارتی ماڈل نے مزید کہا کہ دوسروں کو ان کی زندگی سکون سے جینے کیوں نہیں دیتے؟ اصل بات یہ ہے کہ ہم حقیقت سے واقف ہیں۔ ہمیں ان باتوں پر ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ کیوں دوسروں کی زندگی کے بارے میں اندازے لگاتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔

Related Posts