معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر ڈیوڈ آئر نے اداکار جیرڈ لیٹو کی تصویر جاری کردی جو 2016 کی فلم سوسائڈ اسکواڈ میں ولن جوکر کے کردار میں نظرآرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف ڈائریکٹر ڈیوڈ آئر نے جوکر یعنی جیرڈ لیٹو کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی جبکہ اس تصویر کے ہمراہ انہوں نے کوئی پیغام تحریر نہیں کیا۔
سیزن 2 شروع، تماشا کے شرکا کے نام سامنے آگئے
یہ وہ پہلا وموقع ہے کہ جب معروف ہدایتکار ڈیوڈ آئر نے جوکر کے روپ میں جیرڈ لیٹو کی تصویر جاری کی ہو جبکہ جوکر یہ تصویر سوسائڈ اسکواڈ نامی فلم سے لی گئی ہے جو ایک کرائم تھرلر ثابت ہوئی۔
ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس (ڈی سی ای یو) کا حصہ بنی ہوئی پہلی سوسائڈ فلم میں جیرڈ لیٹو کو پہلی بار جوکر کے روپ میں دیکھا گیا جسے ناظرین و سامعین کی بڑی تعداد نے بہت پسند کیا۔
— David Ayer (@DavidAyerMovies) August 6, 2023
اگلے ہی برس اسنائڈر کٹ کے نام سے 2017 کی جسٹس لیگ سامنے آگئی جہاں یہ بحث چھڑی کہ یہ سوسائڈ اسکواڈ کے سلسلے کی ہی کوئی کڑی ہے جسے آئر کٹ کا نام دیا گیا۔
زیک اسنائیڈر کی جسٹس لیگ میں جیرڈ لیٹو کی نئی تصویر نے مزید ایندھن مہیا کیا جس کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔
جیرڈ لیٹو کی بطور جوکر تصویر نے ”آئر کٹ“ کی ریلیز پر نئے سوالات کھڑے کردئیے ہیں اور جس سے ہوسکتا ہے کہ جیرڈ لیٹو کو جوکر کے روپ میں دیکھنے والے مداحوں کی نظر کا زاویہ بدل جائے۔
تاحال وارنر بروس کی جانب سے ڈیوڈ آئر کو شکست نہ دی جاسکی، تاہم مداح یہ خواہش ضرور رکھتے ہیں کہ سوسائڈ اسکواڈ میں ڈائریکٹر ڈیوڈ آئر کے حقیقی ویژن کو دیکھ سکیں۔