چپکے چپکے کے سیکوئل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،دانش نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Director Danish Nawaz says no official talks on ‘Chupke Chupke’ sequel yet

رمضان المبارک کے دوران مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنیوالے سیٹ کام چپکے چپکے کے ہدایت کار دانش نواز کا کہنا ہے کہ چپکے چپکے کے سیکوئل کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

ایک انٹرویو کے دوران دانش نواز نے بتایا کہ انہیں چپکے چپکے کی اس حد تک مقبولیت کی امید نہیں تھی، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے چپکے چپکے شروع کیا تو بس یہی ذہن میں تھا کہ سنو چندا سے بہتر ڈرامہ بنانا ہے لیکن اس کا نتیجہ ہماری توقعات سے زیادہ اچھا نکلا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ “چپکے چپکے” کی اداکارہ ایمن سلیم کی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے نئے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے یو ٹیوب کی ٹرینڈنگ ویڈیوز میں پہلے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے عثمان خالد بٹ کے ہمراہ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔ یوٹیوب پر چپکے چپکے پہلے نمبر پر آگیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ چپکے چپکے پہلے نمبر پر ہے اور ڈرامے کی 21ویں قسط سے ایک سین کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

Related Posts