روس یوکرین تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنا چاہیے،وزیر اعظم عمران خان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Diplomacy could avert military conflict: PM regrets Russia-Ukraine situation

ماسکو: وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کیا جانا چاہیے۔

کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ دو طرفہ سربراہی ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ سفارت کاری فوجی تنازعہ کو ٹال سکتی ہے۔

وزیراعظم کاکہنا ہے کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات کی صورت میں اقتصادی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان اور روسی صدرنے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی اورعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع مشاورت کی۔

مزید پڑھیں:یوکرین پرحملہ معیشت پر بھاری، تیل کی قیمتوں میں مزید2 ڈالرزکااضافہ

دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ مہینوں کے دوران ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات کا مثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے درمیان فلیگ شپ اقتصادی منصوبے کے طور پر پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا اور توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر تعاون پر بھی بات کی۔ انہوں نے روس کے ساتھ طویل المدتی، کثیر جہتی تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

علاقائی تناظر میں وزیراعظم نے انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان میں ممکنہ اقتصادی بحران کو روکنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک مستحکم، پرامن اور منسلک افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔