مانچسٹر کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی مداح کو اسٹیج پر تحفہ دے کر حیران کردیا۔
گزشتہ روز بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے مانچسٹر، برطانیہ میں پرفارم کیا، جہاں انہوں نے ایک پاکستانی خاتون مداح کو اسٹیج پر تحفہ دینے کیلئے خصوصی اشارہ کیا۔ اس کی قومیت کے بارے میں جاننے کے بعد بھارتی گلوکار نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرنے کا موقع دیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کے لیے ہندوستان اور پاکستان ایک ہیں اور محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ سرحدیں سیاست دان بناتے ہیں لیکن لوگ وہی رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی اپنے دلوں میں سب کے لیے محبت رکھتے ہیں۔
مانچسٹر کا کنسرٹ اس اعتبار سے بھی یادگار رہا کیونکہ اس میں پہلی بار دلجیت دوسانجھ نے اپنے خاندان کو سامعین سے متعارف کرایا تھا۔ان کی والدہ اور بہن اس موقع پر موجود تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے تعارف کرواتے ہوئے اسٹیج پر ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ شیئر کیا۔