ہمارے اردگرد موجوداکثر لوگوں کو دن میں سونے کی عادت ہوتی ہے اور خاص طور پر بوڑھوں کو تو بہت زیادہ ہوتی ہے۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ دن کے وقت تواتر کے ساتھ سونا بوڑھوں میں ڈیمنشیا کے خطرے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
محققین کو ایک تحقیق میں دوپہر کی نیند اور یادداشت جانے والی بیماری کے درمیان ایک تعلق معلوم ہوا جس کو انہوں نے مسائل زدہ چکر قرار دیا۔
ہارورڈ یونیورسٹی اور یونیورستی آف کیلیفورنیا کے محققین نے 80 سال سے زائد عمر کے سیکڑوں بوڑھے افراد کا ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک مطالعہ کیا۔
تحقیق کے تنائج میں معلوم ہوا کہ وہ بوڑھے لوگ جو دن میں ایک بار سویا کرتے تھے ان میں الزائمر کا مرض ہونے کے امکانات 40 فی صد زیادہ تھے۔
خیال رہے کہ اس معاملے میں نیند کا دورانیہ بھی بہت اہم تھا۔ وہ افراد جو روزانہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ کی نیند لیا کرتے تھے ان کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ تھا۔
تحقیق کے دوران محققین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈیمنشیا کسی فرد میں پنپنے کے بعد اس کو مزید نیند لینے پر مجبور کردیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟