معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے سابق شوہر کانیے ویسٹ سے طلاق کے بعد سنگل پیرنٹ ہونے کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔
حال ہی میں کم کارڈیشین نے جے شیٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اکیلے بچوں کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، انسان بچوں کی پرورش کے دوران بہت کچھ سیکھتا ہے، بعض اوقات بچے بالکل فضول سی بات پر لڑتے ہیں۔
کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ بچوں کی پرورش کے دوران سب سے مشکل یہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی کئی راتیں برباد کرنی پڑتی ہیں، مجھ پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب میں سونے کیلئے روتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی پرورش کے دوران آپ کو دن لمبے محسوس ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں کم کارڈیشین اورکانیے ویسٹ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، اُن کے سابق شوہر بچوں کی پرورش کیلئے انھیں ماہانہ $200,000 ادا کرتے ہیں۔