ڈرامہ سیریل چوہدری اینڈ سنز رمضان اسپیشل ڈرامہ ہے جو کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہورہا ہے، ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔
حال ہی میں ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ عمران اشرف کو بلو کے کردار کے کیلئے پرفیکٹ نہیں سمجھتی تھیں کیونکہ انھیں ایسا لگتا تھا کہ وہ اس طرح کا کردار نہیں کرسکیں گے۔
صائمہ اکرم چوہدری کا کہنا تھا کہ لیکن جب انہوں نے عمران اشرف کو بلو کے کردار میں دیکھا تو وہ حیران رہ گئیں اُن کی اداکاری دیکھ کر بعدازاں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے میں جو ریپ گانے بلو گنگناتا رہتا ہے وہ عمران اشرف نے خود شامل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ صائمہ اکرم چوہدری کا شمار پاکستان کی بہترین مصنفہ میں ہوتا ہے جن کے کامیاب ڈراموں میں کئی ڈرامے شامل ہیں جیسے سنوچندا، چپکے چپکے اور عشق جلیبی وغیرہ۔
مزید برآں اس سال رمضان کے اسپیشل ڈراموں میں اُن کے ڈرامے چوہدری ایند سنز اور ہم تم بہت زیادہ پسند کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے ساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل