کیا اشنا شاہ نے واقعی مبینہ ریپسٹ آرمی ہیمر کا دفاع کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا اشنا شاہ نے واقعی مبینہ ریپسٹ آرمی ہیمر کا دفاع کیا ہے؟
کیا اشنا شاہ نے واقعی مبینہ ریپسٹ آرمی ہیمر کا دفاع کیا ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ہاؤس آف ہیمر کے عنوان سے آنے والی سیریز پر تبصرہ کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ کو امریکی اداکار آرمی ہیمر کیخلاف مبینہ بدسلوکی سے متعلق ہاؤس آف ہیمر کے عنوان سے آنے والی سیریز پر تبصرہ کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آئل ٹائیکون آرمنڈ ہیمر کے پوتے آرمی پر پچھلے سال ریپ کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد، ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کی طرف سے کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔

اداکار نے جنسی زیادتی کے کسی بھی دعوے کی تردید کی اور اپنے وکیل کے ذریعے کہا کہ ایسا کچھ ہمیشہ اتفاق رائے سے ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آرمی ہیمر نے غلط کیا، لیکن کیا انہوں نے کسی کے ساتھ زور زبردستی کی تھی کیونکہ وہ عورتیں بھی جانے کیلئے مکمل آزاد تھیں۔

آرمی ہیمر اور ہیمر فیملی ہاؤس آف ہیمر کے عنوان سے ایک نئی دستاویزی فلم آرہی ہے، جس میں، کورٹنی ووکیکووچ اور جولیا موریسن نے ہیمر کے مبینہ پیغامات اور صوتی نوٹ شیئر کیے ہیں جن میں اس کی مبینہ جنسی اور نسل پرستانہ خیالی تصورات کی تفصیل ہے، جن کی رپورٹوں نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا تھا۔

Related Posts