پاکستان کے مشہور و معروف مصنف خلیل الرحمن قمر نے اپنی فلم لندن نہیں جاؤں گا کے بارے میں کہا ہے کہ یہ تنقید کرنے والوں کیلئے ایک کرارا جواب ہے۔
یاد رہے کہ مصنف خلیل الرحمان قمر حقوق نسواں مخالف بیان کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی حالیہ فلم لندن نہیں جاؤں گا باکس آفس پر ریکارڈ بنا رہی ہے۔
فلم میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام ہے اور یہ خواتین کے خلاف معاشرے کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھاتی ہے۔ لہذا، خلیل الرحمان قمر کی اُن تمام وائرل جھگڑوں کے بعد جیسے ہی فلم سامنے آئی، لوگ جاننا چاہتے تھے کہ کیا وہ اس فلم کے ذریعے سے حقوق نسواں کو مطمئن کرنا چاہتے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر نے عید کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے حقوق نسواں پر سخت تنقید کی اور ساتھ ہی فلم کے حوالے سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ فلم ماروی سرمد کے ساتھ جھگڑے سات ماہ قبل لکھی گئی اس لئے اِس فلم کا جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اداکارہ عرفی جاوید کے بلیڈ سے بنے ہوئے منفرد لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے