کیا جسٹن بیبر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمران جماعت حماس نے 7 اکتوبر ہفتہ کے روز اسرائیل پر اچانک بڑے حملے کرکے اسرائیل سمیت پوری دُنیا کو حیران کردیا، ہفتے کے روز شروع ہونے والی یہ لڑائی اب تک جاری ہے۔

حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کر سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین اور اسرائیل کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

لیکن مغربی دُنیا کے زیادہ تر فنکار اسرائیلی عوام کے لیے اپنے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔ ایسے میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے اسرائیل کی حمایت کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا رُخ کیا تو وہ کشمکش کا شکار نظر آئے۔

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات اسرائیل کے حق میں سامنے آگئیں

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فلسطین کے شہر غزہ میں جاری بمباری کی تصویر پوسٹ کرکے اسرائیل کی حفاظت کے لیے دُعا کی۔

ju1

گلوکار کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جیسے ہی وائرل ہوئی تو جسٹن بیبر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔

ju2

بعدازاں جسٹن بیبر نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے تصویر کے بغیر اسرائیل کے لیے دُعا کی۔

واضح رہے کہ انسٹا اسٹوری کی وجہ سے جسٹن بیبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ دراصل، گلوکار بھی فلسطین کے لیے افسردہ ہیں لیکن وہ اپنی شہرت کی وجہ سے فلسطینی مظلوموں کے لیے آواز نہیں اُٹھاسکتے۔

Related Posts