آمنہ الیاس نے مذاق مذاق میں اپنے میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی حالیہ ویڈیو میں مشہور میک اپ آرٹسٹ اور اداکارارشد خان کو آگ لگا دی۔

آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو تیزی سے انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے دوست ارشد خان کو غلطی سے آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس مچھروں سے بچنے کے لئے اسپرے چھڑکتی ہیں  جبکہ ان کے دوست ارشد خان سگریٹ پینے کی کوشش کر رہے ہیں اور جیسے ہی اسپرے نے آگ پکڑی میک اپ آرٹسٹ ارشد خان بھی جل گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر متحرک رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی بولڈ تصاویر پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ عوام اپنی توجہ میرے جسم کے بجائے اصل مسائل پر مرکوز رکھیں، دنیا میں اور بھی مسائل ہیں لوگ میرے جسم کے بجائے دوسرے مسائل پر توجہ دیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ آمنہ الیاس نے وزیر اعظم عمران خان کے عصمت دری کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے خواتین کے لباس کو مورد الزام قرار دینے پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپ کو یو ٹرن لینے کا شوق ہے، اپنا بیان واپس لے لیں۔

آمنہ الیاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ آپ نریندر مودی یا ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بے حس نہیں ہیں اس لئے آپ کو ووٹ دیا تھا لیکن جتنا زور آپ نے عورتوں کی بے حیائی ثابت کرنے پر صرف کیا ہے اس سے آدھا وقت بھی قانون کے نفاذ پر لگایا ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے۔

Related Posts