ہریانہ: بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات مقبوضہ کشمیر پر نہیں ، بلکہ صرف آزاد کشمیر پر ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل سلامتی کونسل کے اجلاس سے کچھ دیر پہلے بھارت کے وزیر دفاع یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھی دے چکے ہیں کہ بھارت اب تک جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن آئندہ حکمت عملی وہ صورتحال دیکھ کر وضع کرے گا۔
راج ناتھ سگھ کی گیدڑ بھبکی کے باوجود بھارت کو منہ کی کھانا پڑی اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی سے مسئلہ کشمیر پچاس سال بعد سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہوا۔
سلامتی کونسل اراکین نے پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے تنازعۂ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس سے خطے کی امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ، بین الاقوامی تنازعہ ہے۔سلامتی کونسل
بعد ازاں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پچاس سال بعد بھارت اقوام متحدہ میں بے نقاب ہوگیا ہے۔ یہ تاریخی دن ہے، اس کی پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
مزیدپڑھیئے: بھارت میں گھر سے نکلنے والے مسلمان حفاظت کے لیے خنجر ساتھ رکھیں۔ جاوید میانداد