کراچی:بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام معروف اداکارہ دیامرزا نے بھی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ کی ڈگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دیا مرزا نے ملالہ یوسفزئی کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں اْنہوں نے اپنی کانووکیشن کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اْنہیں گریجویشن کی ڈگری مل گئی ہے۔
دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں پْرجوش انداز میں ملالہ یوسفزئی کو ڈگری ملنے کی مبارکباد دی۔خیال رہے کہ سال 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی ملالہ یوسفزئی نے فلسلفہ، سیاست اور معاشیات کے مضامین میں ڈگری لی ہے۔
Wooohooooo 🙌🏼💪🏼❤️ Congratulations!!! https://t.co/F1O3LuIODz
— Dia Mirza (@deespeak) November 27, 2021
پاکستان کی سابقہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی آکسفورڈ سے یہی مضامین پڑھے تھے۔
واضح رہے کہ امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔
نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اْن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ریاض سیزن، سلمان خان آئندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارمنس کیلئے تیار