این اے 133ضمنی انتخاب: ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت، الیکشن کمیشن کا نوٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 133ضمنی انتخاب: ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت، الیکشن کمیشن کا نوٹس
این اے 133ضمنی انتخاب: ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت، الیکشن کمیشن کا نوٹس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت سے متعلق ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں، دونوں جماعتوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز دیکھا جاسکتا ہے کہ فی ووٹ ریٹ دوسے اڑھائی ہزار روپے رکھا گیا،جبکہ شناختی کارڈ دکھانے کے ساتھ حلف بھی لازمی قرار دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی دفاتر میں پیسوں کی مبینہ تقسیم کی گئی اور ووٹ کو خریدا گیا اورشناخت سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں رقم وصول کرنے والوں کی لائنیں لگی دیکھی جاسکتی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرادی گئی، شکایت کے ساتھ ووٹ خریداری کے ویڈیو ثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

ن لیگ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کی جانب سے این اے 133 میں ووٹوں کی خریداری جاری ہے، الیکشن کمیشن اپنے ذرائع سے ان معلومات اور شکایت کی تصدیق کر سکتا ہے۔

لیگی کارکن محمد عارف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ریٹرننگ افسر این اے 133 نے کمشنر لاہور،آئی جی پنجاب،چیئرمین نادرا اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

افسر نے ویڈیو میں نظر آنے والے لوگوں کی شناخت کیلئے مدد مانگ لی اور کہا کہ نادرا، پیمرا، پولیس اور کمشنر لاہور ویڈیو کا فارنزک کرکے 30 نومبر تک رپورٹ دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں، ان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور کے حلقہ 133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو لیک، تحقیقات کامطالبہ

انہوں نے کہا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگاتی ہے، کیا ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدنا اس کی عزت ہے؟

Related Posts