سجل علی، احد رضا میر کی ویب سیریزدھوپ کی دیوار پاکستان میں مفت دیکھی جاسکے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی، احد رضا میر کی ویب سیریزدھوپ کی دیوار پاکستان میں بھی دیکھی جاسکے گی
سجل علی، احد رضا میر کی ویب سیریزدھوپ کی دیوار پاکستان میں بھی دیکھی جاسکے گی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار کے متعلق سوشل میڈیا پر زوروشور کے ساتھ تشہیر کا سلسلہ جاری و ساری ہے جو پاکستان میں مفت دیکھی جاسکے گی۔

بھارتی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کی محبت کی کہانی کا مرکزی خیال لیے دھوپ کی دیوار نامی ویب سیریز پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کرتے نظر آئے جو زی 5 کے ذریعے نشر کی جائے گی۔عوام کا کہنا ہے کہ کہانی پاکستانی ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتی۔ 

کہانی میں ایک بھارتی لڑکا اور ایک پاکستانی لڑکی کی محبت دکھائی جائے گی جس کا فوجی باپ کشمیر میں شہید ہوجاتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ دھوپ کی دیوار پر پابندی عائد کردی جائے جس کے برعکس زی 5 نے ایک اور اہم اعلان کردیا۔

زی 5 کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین سبسکرپشن فیس ادا کیے بغیر سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز دھوپ کی دیوار پاکستان میں گھر بیٹھے مفت دیکھ سکیں گے جس کا مقصد ویب سیریز کے ویوز میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے۔

اس حوالے سے زی 5کی چیف بزنس آفیسر ارچنا آنند کا کہنا ہے کہ ہم زندگی اوریجنل، دھوپ کی دیوار پاکستان کے ناظرین کیلئے مفت پیش کریں گے جسے ہمارا ایک خاص تحفہ سمجھا جاسکتا ہے۔ دھوپ کی دیوار میں بہت اچھے فنکاروں اور عملے نے کام کیا ہے۔

چیف بزنس آفیسر ارچنا آنند نے کہا کہ دھوپ کی دیوار میں ایک بڑا طاقتور پیغام پوشیدہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جنگ، محبت اور مشترکہ غم کے تصورات پر مبنی ہمارا پیغام سرحد کے اُس پار بھی پہنچ جائے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی ناظرین بھی خوبصورت کہانی کو سراہیں گے۔

خیال رہے کہ جب خبریں ہوں ٹی وی ڈراموں کی اور وہ بھی پاکستان اور بھارت کے مشترکہ تعلقات اور عوام کے باہمی جذباتی احساسات پر بننے والی ویب سیریز کی تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا ایک عام بات بن جاتی ہے۔

ویب سیریز دھوپ کی دیوار میں پاکستان کے معروف اداکار احمد رضا میر اورمشہور اداکارہ سجل علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز دھوپ کی دیوار 25 جون کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ویب سیریز دھوپ کی دیوار پر اعتراضات کیوں؟

Related Posts