کراچی میں گرمی ہو یا بارش، دھرنا جاری رہے گا۔ امیر جماعتِ اسلامی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھرنا
(فوٹو: ڈان)

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی ہو یا بارش، دھرنا جاری رہے گا۔ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف راولپنڈی کے بعد گورنر ہاؤس کراچی کے باہر بھی دھرنا دے دیا گیا۔

کراچی ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لائے جانے کے باوجود جماعتِ اسلامی کے کارکنان امیر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت میں گورنر ہاؤس جا پہنچے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے لوگ حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے، وفاق کے لوگ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدوں کے ذمہ دار ہیں۔ وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) شامل ہیں۔

خطاب کے دوران منعم ظفر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم والے مگرمچھ کے آنسو بہا کر بھی کے الیکٹرک کی حمایت کرتے ہیں۔ جماعتِ اسلامی عوامی مقدمہ لڑ رہی ہے۔ راولپنڈی میں حق دو عوام کو تحریک کے تحت جماعتِ اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ظالمانہ ٹیکسز عائد کیے۔ آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے ہوئے اور عوام سے اربوں روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ حکمرانوں نے تو بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس عائد کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس سے ایوانِ صدر تک پیسوں کی بھرمار ہے۔

Related Posts