پولیس کے ہاتھ آتے ہی ڈی ایچ اے مافیا کلب کے بھرم باز کو بخارچڑھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DHA Mafia Club

کراچی: ڈی ایچ اے مافیا کلب کے نام سے ڈیفنس میں خوف کی علامت بننے والا ملزم وقار پولیس کی گرفت سے آزاد ہوگیا، ملزم نے گرفتار ہوتے ہی بخار میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کردیا۔

ملزم وقار نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصویر لگا کر لکھاتھا، آجا پکڑ، پولیس افسر کی جانب سے بھی ملزم کی گرفتاری کے بعد جواب آیا، اور حکم ، ۔ پولیس کی جانب سے ملزم وقار کو تو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم ملزم وقار کے گارڈز تاحال پولیس کے مہمان ہیں،ملزمان کے قبضے سے ضبط گاڑی اور اسلحہ پولیس نے ریلیز نہیںکیا۔

واضح رہے کہ ملزم وقار حسین ایل ایل بی کا طالب علم اور پی ٹی آئی کا کارکن ہے، ملزم وقار حسین نے پولیس کو اپنے بیا ن میں بتایاکہ 20 دوستوں نے مل کر بھرم بازی کے لئے “ڈی ایچ اے مافیا کلب” بنایا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ کلب میں ایم این ایز، ایم پی ایز یا دیگر بااثر شخصیات کے بیٹے شامل ہیں، سب دوستوں کے پاس تھنڈرا جیسی بڑی اور قیمتی گاڑیاں ہیں۔ “ڈی ڈی ایچ اے مافیا کلب کا کوئی باقاعدہ دفتر نہیں،صرف فیس بک پیج چلا رہے تھے،ملزم وقارحسین اور گارڈز کی گرفتاری کے فوری بعد فیس بک پیج بند کردیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق تمام دوست ٹیلی فونک رابطے کے بعد گاڑیوں کے ساتھ کلفٹن یا ڈیفنس میں جمع ہوتے تھے جبکہ تفتیشی افسر نوید جمانی نے بتایا کہ ملزم اور گارڈز کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھالیکن ملزم وقار کی رہائی عمل میں آچکی ہے تاہم سیکورٹی گارڈز ابھی تک جیل میں ہیں۔

بغیر نمبر پلیٹ قیمتی گاڑی بھی تاحال کلفٹن تھانے میں موجود ہے، گارڈز سے برآمد رائفلز کے لائسنس بھی تاحال پولیس کو پیش نہیں کیے جاسکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں قبضہ مافیا بے لگام، مقامی پی ٹی آئی رہنماء کی زمین ہتھیالی

لائسنس نہ ہونے کی وجہ دونوں ملزمان کی تاحال ضمانت نہیں ہوسکی ہے،ملزم کےسیکورٹی گارڈزکے اسلحہ کے لائسنس اورگاڑی کے کاغذات کیلئے طلب کیا گیا تو ملزم کو بخار چڑھ گیاہے۔

Related Posts