نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار
نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی، ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار

کراچی: محکمۂ اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بلند و بالا عمارت کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف ایکشن لیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نسلہ ٹاور کیس، پولیس کا ایس بی سی اے کے دفتر پرچھاپہ

نسلہ ٹاور کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج، 2 تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

گرفتار ملزمان میں کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ فرید اور افسر عاطف بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے متن میں غیر قانونی تعمیرات کیلئے اقدامات اٹھانے کے الزامات عائد کیے گئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن نے غیر قانونی تعمیر کیلئے ماتحت معطل افسران سے غیر قانونی آرڈرز جاری کروائے۔ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پرکارروائی کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمہ دار سرکاری افسران کے خلاف پولیس کے چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران و ملازمین پولیس کو دیکھتے ہی خوف کا شکار ہو گئے۔

گزشتہ روز پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر میں  چھاپہ مارا اور نسلہ ٹاور سے متعلق درج مقدمے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے پوچھ گچھ اور سوال و جواب کیے۔ 

ذرائع نے بتایاکہ نسلہ ٹاور کی تعمیر کے ذمے دار سرکاری افسران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعدپولیس کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری یا سراغ لگانے کے لیے پھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہنچ گئی۔

Related Posts