پاک فوج قومی ادارہ، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیض حمید سے متعلق کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dg ispr press conference

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج خود احتسابی کے اصول پر یقین رکھتی ہے، پاک فوج قومی ادارہ ہے، کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج کا اندرونی احتساب کا نظام جامع اور مضبوط ہے، جو قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بناتا ہے۔

جب بھی فوج کے اندر قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو خود احتسابی کا طریقہ کار فعال ہوجاتا ہے۔ اسی عمل کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ افسر کے خلاف مقدمہ سرکاری طور پر موصول ہوا اور معاملہ وزارت دفاع کے ذریعے پاک فوج کو بھجوا دیا گیا۔ اپریل 2024 میں فوج نے ان الزامات کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر، انکوائری اختتام پذیر ہوئی اور 12 اگست 2024 کو فوج نے عوام کو مطلع کیا کہ زیرِ بحث افسر نے متعدد پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، پاک فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 2024 میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 32173 آپریشنز کئے۔

گزشتہ ماہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 90 الخوارج مارے گئے جب کہ پاک فوج کے 193 اہلکار دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

بلوچستان کی حالیہ بدامنی پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان میں حملے کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے 14 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 21 دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی سے آگاہ ہیں اور حالیہ بدامنی میں بیرونی عناصر نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Related Posts