ڈی جی کالجز سندھ کا جعلی ویب سائٹ کیخلاف ایف آئی اے کو خط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بھر کے کالجز میں طلبہ وطالبات کو داخلے کے نام پر جھانسہ دینے کے لئے جعلی آن لائن ویب سائٹ متحرک ہو گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے جعلی ویب سائٹ کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کو خط تحریر کردیا ہے۔

 سندھ بھر کے کالجز میں طلبہ وطالبات کے کالجز میں داخلے کے لئے سرکاری سطح پر seccap.dgcs.gos.pk موجود ہے جس کے ذریعے طلبہ وطالبات آن لائن فارم جمع کراتے ہیں اور منتخب کردہ کالجز میں سے کسی کالج میں داخلے کے اہل ہو جاتے ہیں تاہم ڈائریکٹر جنرل کالجز کی جانب سے داخلہ پالیسی کے اعلان کے بعد http://www.educaated.pkکے نام سے بھی ایک آن لائن ویب  متحرک ہو گئی ہے جس کی نشاندہی کے لئے ڈی جی کالجز نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کو ایک خط تحریر کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹ جعلی ہے اور طلبہ وطالبات کو جھانسہ دے کر جعل سازی کے زریعے طالب علموں سے رقم بٹوری جائے گی اور طلبہ و طالبات کالجز میں داخلے سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ ڈی جی کالجز کے مطابق اس ویب سائٹ پر بچوں کے موبائل نمبر، ای میل ایڈریس، تصاویر والدین کے نام سمیت تمام معلومات حاصل کی جارہی ہیں جو بچوں اور ان کے والدین کے حوالے سے بھی خطرناک ہے۔

اس کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل جعل سازی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرئے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محکمہ کالجز سندھ نے تمام طلبہ وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ کالج میں داخلے کے لئے مستند ویب سائٹس http://seccap.dgcs.gos پر ہی گیارہویں جماعت میں داخلے کے لئے آن لائن فارم بھریں اور مشہابہت رکھنے والی ویب سائٹ سے دور رہیں۔

Related Posts