کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈیکسا میتھا سون کی دوا نایاب، قیمتیں دُگنی ہو گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈیکسا میتھا سون کی دوا نایاب، قیمتیں دُگنی ہو گئیں
کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈیکسا میتھا سون کی دوا نایاب، قیمتیں دُگنی ہو گئیں

کراچی:معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ڈیکسا میتھاسون نامی دوا کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے مفید قرار دینے کی تصدیق کے بعد مارکیٹ سے دوا غائب ہو گئی جس کی بلیک میں دُگنے اور منہ مانگے داموں میں فروخت جاری ہے۔

آٹے، چینی اور پٹرول کے بعد ادویات کا بحران بھی شروع ہوگیا، ذخیرہ اندوز عناصر  ڈیکسا میتھا سون نامی دوا کی مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں تاکہ دوا کے داموں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جاسکے۔

کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈیکسا میتھاسون کی فروخت دو گنا داموں میں جاری ہے جبکہ شہریوں نے حکومتِ وقت سے مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف تحقیقات اور فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مارکیٹ سے ڈیکسا میتھا سون سمیت جان بچانے والی دیگر ادویات اور کورونا وائرس میں کام آنے والی دوائیں بھی نایاب ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادویات کے فروخت کنندگان اور ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ ساتھ ادویات بنانے والی کمپنیاں مصنوعی قلت کی ذمہ دار ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ شہریوں نے حکومت سے کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ ڈیکسا میتھا سون کی مصنوعی قلت معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت  کے بیان کے بعد پیدا ہوئی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستانی ماہرین کورونا وائرس کیلئے ڈیکسا میتھا سون نامی دوا پر غور کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ شدید نوعیت کے کورونا وائرس کے علاج کیلئے برطانیہ سے ڈیکسامیتھا سون کے استعمال پر مثبت نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے بطور اوّلین علاج دوا کے استعمال کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیلئے ڈیکسا میتھا سون پر غور کر رہے ہیں۔ظفر مرزا

Related Posts