وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کورونا کا سہارا لے رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad refuse on complete lockdown to control third wave of coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی ناقص کارکردگی اور نااہلی چھپانے کے لئے کورونا وائرس کا استعمال کررہی ہے۔

مالی سال 21-2020کے بجٹ کے حوالے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سند ھ نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ریونیو وصولی میں کمی ہوئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال صوبے کو وفاقی حکومت سے 229 ارب روپے کم ملے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بار صحت کے علاوہ کسی بھی شعبے میں کوئی نئی اسکیم متعارف نہیں کروائی گئی،آئندہ سال مکمل ہونیوالی اسکیموں کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8.55 فیصد بڑھا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 3 بلین روپے کا کورونا ایمرجنسی فنڈ تشکیل دیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کورونا وائرس کا سہارا لے رہی ہے۔

Related Posts