وزیر اعظم کے فنڈ سے حلقہ این اے 244 اور پی ایس 103، 104 میں ترقیاتی کام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے فنڈ سے حلقہ این اے 244 اور پی ایس 103، 104 میں ترقیاتی کام شروع
وزیر اعظم کے فنڈ سے حلقہ این اے 244 اور پی ایس 103، 104 میں ترقیاتی کام شروع

کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے جاری کردہ ترقیاتی فنڈ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 اور پی ایس 104 میں ترقیاتی کام کا آغازکردیا گیا ہے۔ 

تفصلات کے مطابق این اے 244 سے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی اور پی ایس 103 سے پارلیمانی لیڈر و رکنِ سندھ اسمبلی بلال احمد غفار کا کہنا ہے کہ متعدد ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے جو علاقائی سطح پر عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور علاقه مکینوں کی مشاورت سے شروع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سند ھ میں شام 6بجے کے بعد پولیس کی لاٹری کھل جاتی ہے، حلیم عادل شیخ

جن علاقوں میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا گیا ہے ان میں اختر کالونی، کشمیر کالونی، ڈیفنس ویو، منظور کالونی، اعظم بستی، محمودآباد، چنیسر گوٹھ، ٹی پی ٹو، کراچی ایڈمن سوسائٹی، بلوچ پاڑہ، روہیل کھنڈ سوسائٹی، دارالامان سوسائٹی، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، طارق روڈ، محمد علی سوسائٹی، شبیر آباد، گلستان جوہر (کنٹونمنٹ بورڈ فیصل) اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کر رہے ہیں جن میں سیوریج لائنوں کی تصیب اور بحالی، روڈ کارپٹنگ، پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب اور ٹف پیور لگانے کا کام عمل شامل ہے۔

 وفاقی وزیر برائے بحری امور لی حیدر زیدی اور پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے فنڈز جاری کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ بلال غفار کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اراکین کو کراچی کے شہریوں نے منتخب کر کے اسمبلی میں نمائندگی کیلئے بھیجا ہے ، ہمارا فرض بنتا ہے کے ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں، وزیرِ اعظم کراچی کے امور میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ 

حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اراکینِ اسمبلی ترقیاتی کاموں کے آغاز کے علاوہ بھی عوامی فلاح و بہبود کیلئے پیش پیش رہتے ہیں ، جیسے شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے نادرا وین کا انتظام راشن کی تقسیم اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کاوشیں سرانجام دی گئیں۔ حلقے میں صفائی ستھرائی اور کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر بھی شعور و بیداری کیلئے مہم چلائی۔ 

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم نے سندھ کیلئے 446 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔ حکومت سنبھالتے وقت قومی تاریخ کے سب سے بڑے قرض کا سامنا ہوا، وزیرِ اعظم نے ڈھائی سال میں 6 اعشاریہ 2 ٹریلین سود واپس کیا۔ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان احساس پروگرام میں شامل کیے گئے اور ملک بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے جاری کردہ ترقیاتی فنڈ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 میں ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

 این اے 247 سے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی اور پی ایس 111 سے رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ متعدد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جو شہریوں کی مشاورت سے شروع کیے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، وزیرِ اعظم  ترقیاتی فنڈ سے این اے 247 میں ترقیاتی کام کا آغاز

Related Posts