شمالی بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا ہے جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مضبوط سسٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔
چمن میں کئی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں۔
لیویز کنٹرول کا کہنا ہے کہ کوہ خواجہ عمران کے دامن میں سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث سپینہ تیزہ اور غوژئی کے دیہات کا 3 دن سے چمن شہر سے رابطہ منقطع ہے۔
صوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں دوبارہ بارش سے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے اور امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 300بچوں سمیت 900سے زائد افراد جاں بحق