اسلام آباد: عمران خان کو گرفتار کو نیب کے دفتر لے جایا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر تحریکِ انصاف نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ رینجرز کی بھاری نفری نے گرفتاری سے قبل عمران خان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا تھا۔
رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کو گرفتار کر لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ غیر قانونی گرفتاری ہے۔ یہ ظلم اور جبر ہے۔ قومی ہیروز کے ساتھ ایسا سلوک قوم کو کسی صورت قبول نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ عدالت پیشی پر گرفتاری اور تشدد کیا گیا۔ ہم عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر گرفتاری کا نوٹس لے۔ اس مجرمانہ فعل اور توہینِ عدالت پر گرفتار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
یہ غیر قانونی گرفتاری ہے- یہ ظلم اور جبر ہے – قومی ہیرو کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت قوم کو قبول نہیں- عدالت پیشی پر گرفتاری اور تشدد – فوری طور پر عدلیہ سے ایکشن لینے کی اپیل ! اس مجرمانہ فعل اور توہینِ عدالت پر گرفتار کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 9, 2023
عمران خان کو گرفتار کرکے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے آفس لے جایا جارہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔