کراچی میں بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں مسلسل 3 روز سے جاری بارش نے تباہی مچا دی، کرنٹ لگنے اور پانی میں بہہ جانے سمیت مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مسلسل تیسرے دن کی بارش نے شہر کو ایک بار پھر ڈبو دیا۔ شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ گلیاں ندی نالے بن گئیں۔ جگہ جگہ کھڑے پانی نے حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟

کراچی کے انڈر پاسز پانی سے بھر گئے۔ جگہ جگہ موٹر سائیکلز پانی میں ڈوب گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں گاڑیاں بارش میں پھنس کر رہ گئیں۔ کورنگی کاز وے پر پانی ہی پانی پھیل گیا۔ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

قیوم آباد میں بارش کے پانی میں پھنس جانے والے 2 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ کرنٹ لگ جانے اور پانی میں بہہ جانے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی حال ہی میں دورہ کرکے متعلقہ حکام کو نکاسئ آب کی ہدایت کی تھی، تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے تاحال شہری انتظامیہ حالات پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ 

 

Related Posts