خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور بارشوں سے تباہی، 29افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو: آن لائن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور / لاہور: خیبر پختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور بارشوں کے باعث تباہی ہوئی، مختلف حادثات کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے  2 صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی۔ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 29افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

بنوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات کے نتیجے میں 15افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لکی مروت میں 3 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ کرک میں 2 کمسن بہن بھائیوں سمیت 4 افراد انتقال کر گئے۔

 خوشاب میں بھی 3 بہنیں دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔ بنوں میں سب سے زیادہ 100 جبکہ لکی مروت میں 40 سے زائد افراد مختلف حادثات کے نتیجے میں زخمی ہوگئے۔

واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں تیز آندھی اور بارش سے ملک بھر میں دو ہفتوں سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ملک کے مختلف شہروں بشمول راولپنڈی اسلام آباد، لاہور، اٹک، بنوں، شاہ کوٹ اور شیخوپورہ میں بارش ہوئی۔

مری، شانگلہ، مینگورہ، سوات، ٹانک، لکی مروت، شکر گڑھ اور ہنگو میں بھی بارش ہوئی۔ ننکانہ صاحب، پیر محل، بھکر اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

متعدد اضلاع میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے، مختلف علاقوں میں دیوار اور چھتیں گرنے کے واقعات کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ گزشتہ شب ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کے خدشے کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

 

Related Posts