سمندری طوفان بیپر جوائے کراچی سے 770کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔محکمۂ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کراچی سے صرف 770 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود  اور بحرِ ہند کے شمالی علاقے میں متحرک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بیپر جوائے کی رفتار کم نہ ہوسکی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیپر جوائے شمالی بحرِ ہند میں کراچی سے 770کلومیٹر کی دوری پر آچکا ہے اور بدھ یا جمعرات تک سندھ اور مکران کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارشیں، 29افراد جاں بحق

طوفان ساحلی علاقوں کے ساتھ ٹکرا جانے کی صورت میں ملک کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہوا کی رفتار ڈیڑھ کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے جس سے کمزور تعمیرات گر سکتی ہیں۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ حکومت ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایات جاری کرچکی ہے۔ ساحلِ سمندر پر دفعہ 144 نافذ ہے، شہریوں کو سمندر میں جانے سے روکا جارہا ہے جبکہ محکمۂ موسمیات نے سائیکلون وارننگ سینٹر کو طوفان کی نگرانی پر مامور کردیا ہے۔

حال ہی میں محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان بیپر جوائے کے متعلق ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ سمندری طوفان کہاں جائے گا، تاہم اس کے مکران اور عمان کے علاوہ بھارتی گجرات اور سندھ سے ٹکرا جانے کا خدشہ ہے۔ 

 

Related Posts