راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ مسٹر ویپا حاجیوف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیرخارجہ مسٹر ویپا حاجیوف نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورمختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت کی۔
ترجمان نائب وزیرخارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستانی کردارکوسراہا۔نائب وزیرخارجہ نے علاقائی استحکام اور بہتر تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال